ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی ایم سی کے نتائج پر شیوسینا نے بی جے پی پر لگایا سازش کا الزام، کہا: دہلی کی پوری طاقت لگا دی

بی ایم سی کے نتائج پر شیوسینا نے بی جے پی پر لگایا سازش کا الزام، کہا: دہلی کی پوری طاقت لگا دی

Sat, 25 Feb 2017 11:42:46  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،24؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایم سی انتخابات کے نتائج آنے کے بعدبھی بی جے پی پر شیوسینا نے حملہ بول دیا ہے ۔ممبئی کے سیاسی گلیاروں سے ایسے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ شیوسینا بی ایم سی میں اکثریت کے ہندسہ کو چھونے کے لیے کانگریس سے ہاتھ ملا سکتی ہے۔کانگریس کی جانب سے شیو سینا کو حمایت دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔شیوسینا نے آج اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں بی جے پی پر حملہ بولا ہے، شیوسینا نے نام لیے بغیر بی جے پی پر سازش کا الزام لگایا ہے۔شیوسینا نے سامنا میں لکھا کہ اقتدار، پیسے اور وسائل کو شکست دے کر ممبئی کی عوام نے شیوسینا کے تئیں جو مسلسل پانچویں بار اعتماد کا اظہار کیا ہے ،اس کے لیے ممبئی کے لوگوں کا شکریہ ۔ادھر ادھو نے اعلان کیا ہے کہ ممبئی کا میئر شیوسینا کا ہی ہوگا ، اتنا ہی نہیں، مہاراشٹر کا اگلا وزیر اعلی بھی شیوسینا کا ہی ہوگا۔ادھو نے کہا کہ اس بار بڑے پیمانے پر ووٹنگ لسٹ سے رائے دہندگان کے نام غائب تھے ، کسی بھی ووٹر سے ووٹنگ کا حق چھینا غلط ہے، اس بار یہی گڑبڑی ہوئی ہے،یہ ایک طرح کی سازش ہے،جو سازش کا مجرم ہے، اس پر کارروائی ہونی چاہیے ، حالانکہ شیوسینا اسی طاقت اور پیسے کی خود بھی شریک ہے، وہ ریاست اور مرکز میں اسی پارٹی کے ساتھ اقتدار میں ہے، جس پر الزام لگا رہی ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)کی 227سیٹوں پر ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ، شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا اور جہاں شیوسینا کو 84سیٹیں ملیں، وہیں بی جے پی کو 82سیٹیں ملیں ۔مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جن میں سے 8پر بی جے پی نے قبضہ جمایا۔


Share: